بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) صدر مایاوتی نے ہندوؤں اور مسلمانوں کو آگاہ
کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سیاسی مفاد کے لئے
اجودھیا کے متنازعہ مذہبی مقام سے بھی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر سکتی
ہے۔محترمہ مایاوتی نے آج یہاں صحافیوں سے کہا کہ سیاسی مفاد کے لیے بی جے پی
فرقہ وارانہ فسادات بھی کروا سکتی ہے اس لئے ہندو اور مسلمان دونوں کو
ہوشیار رہنا ہوگا۔انہوں نے دعوی کیا کہ نوٹوں کی منسوخی کی وجہ سے بی جے پی کی ساکھ گر رہی ہے۔